رینجرز اور خفیہ ادارے مذہبی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کریں، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انجمن عزائے عباس کے سربراہ ریاض حیدر کی رہائش گاہ پر علماء و ذاکرین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران علامہ عون نقوی نے کہا کہ آرمی چیف کی فراست اور جوانمردی سے آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک پہنچے گا، آپریشن ضرب عضب کو ملت جعفریہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہم آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے رینجرز اور خفیہ اداروں سے کہا کہ وہ مذہبی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالیں۔ مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ عوام نے آپریشن کے بعد سکھ کا سانس لیا اور ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی جس کا سہرا، ڈی جی رینجرز کے سر ہے۔ علامہ عابد قنبری نے کہا کہ ملت جعفریہ کے تمام ادارے مساجد و امام بارگاہ اور مدارس پر امن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ قیام امن کے لئے تمام طبقات اسی طرح نیک نیتی سے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔