اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

حزب اللہ کی حمایت میں دمشق میں مظاہرہ

سیکڑوں کی تعداد میں شامی شہری دارالحکومت دمشق کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

دمشق میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے حزب اللہ سمیت، اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والی دیگر تحریکوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

شامی بعث پارٹی کے رہنما خلف مفتاح نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مزاحمت کے خلاف سعودی عرب کے فیصلے سے عرب قوموں میں حزب اللہ کی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہ عرب قومیں امت مسلمہ کے خلاف سازشیں کرنے والے سعودی عرب کو رسوا کر دیں گی۔

شام کے سرکردہ فوجی مبصر اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر حسن احمد حسن نے اس موقع پر کہا کہ تمام تر سازشوں کے باجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم خلیج فارس تعاون کونسل نے حال ہی میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد کرنے والی تحریک حزب اللہ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے عرب ملکوں کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button