مشرق وسطی

حلب کے مختلف مضافاتی علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقوں الاعلی، الحیاۃ الصغیرہ اور الحیاۃ الکبیرہ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے چھے مختلف قصبوں اور دیہاتوں کے علاوہ خناصر- حلب- اثریا روڈ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا۔

دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب کے جنوب مشرقی مضافاتی علاقے ابوالظہور میں شامی فوج کی پیش قدمی کے بعد جبہۃ النصرہ کے دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

ادھر حلب میں الاشرفیہ کے علاقے میں کرد فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جہاں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے میں ستّر سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس علاقے میں دہشت گردوں کے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی تباہ کر دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button