Uncategorized

ممتاز اہلحدیث عالم دین مفتی عبدالقوی نے بھی متعہ کو جائز قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے بھی متعہ کو جائز قرار دے دیا ہے۔ سنی عالم دین اور مفتی نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے فتویٰ میں اپنے پیروکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ دور میں اگر گناہوں سے بچنا چاہتے ہیں تو متعہ کر سکتے ہیں۔ اپنی ایک ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ ”بحیثیت طالب علم، قرآن و سنت سے جو کچھ میں نے سمجھا ہے وہ یہ کہ آج اکیسویں صدی کے اندر جب ہم نے بدکرداری اور بداخلاقی کا دروازہ بند کرنا ہے تو قرآن و سنت کا خلاصہ یہ ہے کہ شادی ایک ہو گی اور "نکاح” متعدد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ محترمہ جو کسی کی ”منکوحہ” نہ ہو اور آپ کی محرم (یعنی پوپھو، خالہ) نہ ہو، اس سے آپ جو "نکاح” کریں گے، نکاح (متعہ) کیلئے جو معاہدہ کریں گے وہ شرعی طور پر نکاح ہو گا اور حلال ہوگا۔ یاد رہے کہ مولانا عبدالقوی نے اس نکاح کی جو شرائط بتائی ہیں وہ متعہ ہی ہے اور یہ اب سعودی عرب میں بھی "ویک اینڈ میرج” کے نام سے رائج ہو چکا ہے اور متعہ پر پابندی لگانے والے آج خود ہی اسے اپنا کر اسلام کی حقانیت کو ثابت کر رہے ہیں۔ مولانا کی ویڈیو کا لنک بھی دیا جا رہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Xe7jGBPegrM

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button