Uncategorized

کراچی، قائد اآباد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو اہم تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سی ٹی ڈی نے قائد اآباد میں بھرپور کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے دو خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے قائد آباد میں فوری بھرپور کاروائی کرتے ہوئے دو تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق قائد آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ برصغیر کے دو تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ ادارے کی رپورٹ پر کراچی کے اس علاقے میں کارروائی کی گئی جہاںدو اہم تکفیری دہشتگرد موجودتھے،کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پرفائرنگ کر دی، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کئے جانے پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دونوں تکفیری دہشت گرد زخمی ہو گئے جو اسپتال منتقل کئے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حکومت کی جانب سے ہلاک ہونے والے ایک تکفیری دہشت گرد پر پچاس لاکھ جبکہ دوسرے دہشت گرد پر پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں تکفیری دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button