Uncategorized

بہاولپور، آئی ایس او اسلامیہ یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام سیمینار، مرکزی صدر کی خصوصی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بہاولپور ڈویژن (اسلامیہ یونیورسٹی یونٹ) کے زیراہتمام نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد سیمینار کی صورت میں کیا گیا، سیمینار کی صدرات ڈویژنل صدر آئی ایس او بہاولپور ڈویژن عرفان مہدی نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی تھے۔ سیمینار میں اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں امامیہ اسٹوڈنٹس کا قیام شہداء اور سینیئرز کی قربانیاں کا نتیجہ ہے، تعلیمی درسگاہوں میں امامیہ نوجوان قوم کے حقیقی ترجمان ہیں۔ امامیہ نوجوان اپنے کردار، محنت اور لگن کے ذریعے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button