Uncategorized

پنجاب حکومت نے صوبائی اداروں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات مانگ لیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب حکومت نے صوبائی اداروں سے "کاسٹ آن وار آن ٹیرر” کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ تمام انتظامی سیکرٹریوں کو لکھے جانیوالے خط میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ مالی سال 2014-15 اور 2015-16 کے دوران 31 مارچ 2016ء تک دہشتگردی کی وجہ سے ہونیوالے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات فراہم کریں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں کو نمبر F.1(3)/EA W/AEA/WOT/2012 کے تحت خط لکھا ہے۔ جس میں انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سال 2014-15 اور 31 مارچ تک سال 2015-16 کے دوران ایسے تمام واقعات اور بلواسطہ یا بلاواسطہ ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات فراہم کریں جو دہشتگردی کیخلاف جنگ کے باعث پیش آئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس، ریسکیو، ضلعی حکومت، سی این ڈبلیو اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں کو دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پونے 2 برسوں کے دوران ایک طرف جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، سرکاری انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیاں تباہ ہوئیں تو دوسری طرف سیکیورٹی کے اقدامات پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔ خط میں بیان کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت نے کیا قیمت چکائی اس کی تفصیلات اور اعدادوشمار فراہم کئے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button