تکفیری دہشتگردوں نے اخبارات میں اشتہار دیکر نام تبدیل کرنا شروع کر دیئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن ضربِ عضب، کراچی آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کامیاب کاروائیوںاور حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریت،بینک اکائونٹس ،لائسنس منسوخ کئے جانے کے اعلان سے خوفزدہ ہوکر تکفیری دہشتگردوں نے اخبارات میں اشتہار دیکر نام تبدیل کرنا شروع کر دیئے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان آرمی کی جانب سے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضربِ عضب اور کراچی آپریشن میں کامیاب کاروائیوں سے خوفزدہ اسلام دشمن،پاکستان دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)،لشکر جھنگوی،جیشِ محمدکے تکفیری دہشتگردوں نے پاکستانی اخبارات میں نام تبدیل کرنے کا اشتہار دیکر نئے شناختی کارڈ بنوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے انتہائی مطلوب خطرناک تکفیری دہشتگرد اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سندھ کے امیر عطاالرحمان عرف نعیم بخاری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کےلئے 12 اکتوبر سال 2014 میں اخبار میں نام تبدیلی کا اشتہار دیا اور 6 نومبر کا نادرا سے با آسانی نیا شناختی کارڈ حاصل کر لیاتھا۔
اشتہار کے مطابق عطالرحمان عرف نعیم بخاری نے اپنا نام تبدیل کر کے غلام محمد ولد فقیر محمد درج کرایا۔ذرائع کے مطابق اخبار مین دیئے گئے اشتہار میں عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا شناختی کارڈ نمبر یکساں رہا۔ نام تبدیلی کے بعد مطلوب ترین دہشتگرد با آسانی کراچی آتا جاتا رہا۔ عطا الرحمان عرف نعیم بخاری کی گرفتاری پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔دہشت گرد شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم، جسٹس مقبول باقر پر بم حملوں سمیت شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی مختلف وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکا دینے میں ناکام رہا اور اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتاری فروری 2016 میں ظاہر کی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان میں انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں نے نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سےپہلے اپنے نام تبدیل کرانے کے لئے مقامی اخبارات میں اشتہارات دئے پھر اپنے نام تبدیل کروا لئے، مذکورہ عہدیدار کے مطابق شناکتی کارڈ میں ناپ تبدیل کروایا جاسکتا ہے لیکن شناختی کارڈ نمبر میں کوئی تبدیلی نھیں ہوتی۔اعلیٰ عہدیدار کے مطابق مطلوب تکفیری دہشتگردوں اور موجودہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تکفیری دہشتگرد گرفتاری سے بچنے اور ملک میں دہشتگردی کی مزید کاروائیاں کرنے کے لئے اخبارات میں اپنا نام تبدیل کرنے کے اشتہارات دے رہے ہیں اور اس مذموم سازش میں نادرا کے ملک دشمن عناصر بھی ان تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث ہیں