Uncategorized

مولانا فضل الرحمان منافقت کی سیاست کے سرخیل ہیں، پیر معصوم شاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان منافقت کی سیاست کے سرخیل ہیں جو باقی مذہبی جماعتوں کو بیچنے اور دین فروشی میں مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے جماعت اسلامی کو بھی رام کر لیا ہے، سراج الحق اب مولانا کے نرغے میں ہیں، پیر اعجاز ہاشمی انہیں، مولانا شاہ احمد نورانی کی طرح کا قائد دیکھنا چاہتے ہیں۔ صحافیوں سے جمعیت سیکرٹریٹ لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کی سیاست سے دوغلہ پن ختم کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ جے یو آئی کے سربراہ اب متحدہ مجلس عمل کی سربراہی کے خواب دیکھ رہے ہیں، جس کیلئے چند ہمنوا تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو جب بھی وزیراعظم سے ملاقات کی حاجت ہوتی ہے، وہ دوسری جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھاتے ہیں، امت کا نام استعمال کرکے ہر حکمران کیساتھ مل بیٹھنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ مولانا کی منافقت کی سیاست سے سبھی آگاہ ہوتے ہوئے بھی، ان کیساتھ بیٹھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کے منصورہ میں ہونیوالے اجلاس سے ایک دن پہلے ہمیشہ حکمرانوں کی شفقت کی عادی مذہبی شخصیات کو وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے بلوا کر حقوق نسواں بل کی حمایت میں پریس کانفرنس کروائی اور ان میں لفافے بھی تقسیم کئے، ضمیر فروشوں نے نذرانے کے طور پر لے لئے اور باضمیروں نے انکار کر دیا مگر حکومت مذہبی طبقے کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو گئی، دین فروشوں نے درباری ملاں بننے کے شوق میں علما کی توہین کی ہے، اس پر تمام اہل سنت جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ دہشتگردوں کے حامیوں کی کب تک حمایت کرتے رہے گے، ایک طالبان دہشتگردوں کے باپ کہلاتے ہیں تو دوسرے دہشتگردوں کو شہید اور فوجی جوانوں کو شہید نہ ماننے والوں کی جماعت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button