مشرق وسطی
آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرینی شہریوں پر تشدد
بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران آل خلیفہ حکومت نے اکیس بحرینی شہریوں کو کسی جرم کے بغیر گرفتار کرلیا اور سترہ سیاسی قیدیوں کو شدید ایذائیں پہنچائی ہیں- مہر نیوز ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے اس کمیٹی کے بیان کی مزید تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حال ہی میں پندرہ بحرینی شہریوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے باعث، مجموعی طور پر ایک سو سینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے- بحرین کی انسانی حقوق کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت، مظاہرین کو سرکوب کرنے کے لئے ، ان کی شہریت سلب کرنے اور ان کو جلاوطن کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے-