ڈسکہ ، داعش کی وال چاکنگ ،شہر میں خوف وہراس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تھانہ سٹی سے چند گزکے فاصلہ پر سفاکیت اور بربریت کی نشانی مانے جانے والے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی وال چاکنگ ،پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلہ اور اسسٹنٹ کمشنرکی رہائش گاہ و گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے سامنے دیوار کے اوپر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی وال چاکنگ کردی گئی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل سٹی پولیس نے چونگی نمبرآٹھ کر کھوکھے کے اوپر داعش کی وال چاکنگ کرنیوالے تکفیری دہشتگرد عبدالرحمن کو گرفتار کیا تھا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاتھا ۔علاقہ میں کالعدم دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے وال چاکنگ کئے جانے پر پورا ےلاقے میں خو ف و ہراس پھیل چکا ہے اور علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مقامی عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 36گھنٹے میں علاقہ میں داعش کی دوسری وال چاکنگ ہوگئی ہے ۔