پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان،تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسد عباس شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود اسپتال کے پاس تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس کو شہید کردیا۔ اسد عباس تھانہ کینٹ میں تعینات تھے اور حال ہی میں انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھانے پر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اسد عباس اپنے موٹر سائیکل پر لچھراڑ کے علاقے سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی واپس آرہا تھا کہ مفتی محمو داسپتال کے قریب پہلے سے گھات لگائے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے اسد عباس موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ بعد ازاں ان کا جسدِ خاکی ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد عباس کو جشن عید نوروز سے محض ایک دن قبل شہید کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس بھی عید نوروز سے محض ایک دن قبل ایک معروف شیعہ تاجر کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button