Uncategorized

وفاق المدارس شیعہ کی مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس کل بروز منگل 22 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی صدارت وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جس میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی شریک ہوں گے جبکہ ارکان مرکزی کابینہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس دینیہ کیخلاف ہونے والی کارروائیوں، مدارس کی رجسٹریشن، اتحاد تنظیمات مدارس اور وفاق المدارس کی اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button