Uncategorized

حکمران امریکہ سے ڈرنا چھوڑ دیں تو ملک کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے، حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں مختلف اہلسنت رہنماؤں سے گفتگو میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت اپنی حرکتوں سے قوم کو جمہوریت سے بیزار کر رہی ہے، نئی قیادت اور نیا نظام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، جس جمہوریت میں غریب بدحال ہو تو اس جمہوریت سے آمریت ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خود کرپشن کرتے ہوں وہ کسی آمر کا احتساب نہیں کر سکتے، پاک فوج ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے، حکمران امریکہ سے ڈرنا چھوڑ دیں تو ملک کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے، موروثی سیاست بادشاہت کی لے پالک اولاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پھر سے ایک قوم بننا ہو گا، قوم منتظر ہے کہ احتساب کی لاٹھی پنجاب میں کب گھومے گی، بھارت کیساتھ مذاکرات میں کشمیر اور پانی کا مسئلہ شامل کیا جائے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نیب کی پلی بار گین کرپٹ افراد کیساتھ مُک مُکا ہے، کرپٹ مافیاء پلی بار گین سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ہجوم کو قوم بنانے والا ہی حقیقی لیڈر ہو گا، آج کا پاکستان وہ نہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا، قیامِ پاکستان کے وقت قوم کو ایک ملک کی اور آج ایک ملک کو قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران گڈ گورننس کے ذریعے جمہوری دور کو آمریت سے بہتر ثابت کریں، جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button