Uncategorized
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا، محمد شفیق الرحمٰن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چمبر آف کامرس محمد شفیق الرحمٰن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے، توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا اور انڈسٹری کو اس کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنے پاور پلانٹ استعمال میں لا کر سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہو گا جس سے ملک کے اندر جاری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایل این جی اور تاپی منصوبہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کی طرف بھی توجہ مرکوز کرے۔