پاکستانی شیعہ خبریں

سید رضی الحسن شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ حمید حسین امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، دہشت گردوں کا راج ہے، دہشت گرد جب جہاں چاہیں، اپنا مقصد پورا کر لیتے ہیں اور صوبائی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں توپانوالہ چوک پر دن دیہاڑے سید رضی الحسن شاہ ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا جاتا ہے اور چند قدم کے فاصلے پر 15 ریسکیو پولیس اسٹیشن ہے اور دہشت گرد فرار ہو جاتے ہیں۔ تو کیا پولیس ریسکیو اسٹیشن میں سوئی ہوئی تھی، ان کو پتہ بھی نہیں چلا کہ کوئی شخص قتل ہوا ہے۔ صوبائی حکومت تو دعویٰ کر رہی ہی کہ ہم نے کے پی کے پولیس کو ملک کی بہترین پولیس بنا دیا ہے۔ ایسی پولیس ہو تو صوبہ کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سید رضی شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اور ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button