سانحہ صفورا کا اور اہم تکفیری دہشتگرد علی رحمان لیوکین گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )حساس اداروں نے کارروائی کر کے سانحہ صفورا کے ایک اور اہم تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے پپری کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے سانحہ صفورا کے ایک اور اہم تکفیری دہشتگرد علی رحمان عرف لیوکین اور چھوٹو کو گرفتار کر لیا۔ سانحہ صفورا بس حملے میں علی رحمان، اسامہ عالم اور حمزہ، حارث کے گروپ میں شامل تھا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ علی رحمان موٹر سائیکل چلا رہا تھااور اس نے بس کے آگے موٹر سائیکل روکی اور بس میں میں داخل ہوتے ہی آگے سے فائرنگ شروع کی، حملے کے بعد علی رحمان اور مستری پٹھان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد علی رحمان صفورا گوٹھ اسپارکو کا رہائشی تھا اور حملے میں ملوث ایک اور تکفیری دہشتگرد عمر جواد نے طاہر سائیں کی ملاقات علی رحمان سے کروائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رحمان سعد عزیز عرف ٹن ٹن سے انگلش میں جہاد سے متعلق لٹریچر لکھواتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگرد امریکی ڈاکٹر ڈیبرالوگو اور سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث ہے، اس کے علاوہ تکفیری دہشتگرد نے 2014 میں تیموریہ تھانے کی موبائل پر حملہ کیا اور پاور ہاؤس چورنگی پر پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 مئی 2015 کو صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جب کہ اس کیس میں ملوث تکفیری دہشتگرد سہولت کاروں سمیت متعدد تکفیری دہشتگردوں کو کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں