بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا تکفیری دہشتگردوں سے رابطوں کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان میں حساس اداروں نے گذشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس نیول کمانڈرکل بھوشن یادیو کو گرفتار کرلیا تھاجس کے قبضے سے حساس نقشے ، مختلف دستاویزات اور حساس آلات برآمد ہوئے ۔ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو مکران ڈویژن سے پکڑا گیا تھا جسے تفتیش کیلئے خصوصی طیارے سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔
زرائع کے مطابق انڈین ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے ابتدائی بیان میں ملک دشمن علیحدگی پسند اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سے رابطوں اعتراف کیا ہے ۔وہ فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے مشن پر تھا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، را ایجنٹ سے حاصل معلومات عوام تک پہنچائیں گے ،جبکہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کیساتھ ملکر دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کےحاضرسروس نیول کمانڈر کل بھوشن یادیو کو گرفتار کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کر دیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ”را“ کا گرفتار افسر کل بھوشن یادیو بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے میں تھا اور اسے سدرن بلوچستان میں مکران ڈویژن سے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس آلات بھی برآمد ہو ئے ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتر ا ف کیا ہے کہ وہ بھارتی نیوی میں کمانڈر رینک کا افسر ہےاوراس کے علیحدگی پسنداور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) لشکرِ جھنگوی،جنداللہ ، ٹی ٹی پی سے رابطے تھے اور وہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کے مشن پر تھا ۔ مذکورہ افسر کافی عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھا اور اس کے تکفیری دہشتگردوں اور علیحدگی پسندتنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے تھے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرانے میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی مدد اور انہیں ہر قسم کا اسلحہ فراہم کرنے میں مدد کررہا تھا۔
اسلام آباد میں بھارتی افسرسے مزید تحقیقات کی جائے گی کہ وہ بلوچستان کے علاوہ کن کن علاقوں میں مقیم رہا اور اس کے بلوچستان میں علیحدگی پسند لیڈروں اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں یا تکفیری دہشتگردوں سےکیسے رابطے ہوئے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ ”را“ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے۔ بھارتی افسر کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے۔میڈیا سے بات کرت ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے را کے جاسوس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ’’را‘‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے یہ بات پوری طرح سے ثابت ہو چکی ہے کہ بھارت بلوچستان میں علیحدگی پسندوں اور تکفیری دہشتگردوں سے کارروائیاں کرا رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت نے افغانستان میں قونصل خانے کھولے ۔ اْنہوں نے کہاکہ بلوچستان سے بھارتی فوج کے حاضرسروس افسر کے پکڑے جانے سے ان کے نیٹ ورک کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہو نگی ۔
علاوہ ازیںوزیر داخلہ بلوچستان نے انڈین ایجنٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے بارے میں ثبوت تو پہلے بھی تھے لیکن حاضر سروس افسر کے پکڑے جانے سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ”را“ کے ایجنٹ کو خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے 3؍ روز قبل پاک افغان بارڈر کے قریب سے حراست میں لیا تاہم اس کی گرفتاری خفیہ رکھی گئی اسے پہلے کوئٹہ منتقل کیا گیا اوراب اس کو تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہےکہ جہاں حساس ادارے اس کے کالعدم تکفیری دہشتگردوں سے تعلقات اور دہشتگردی کے حوالے سے تفتیش کریں گے۔