Uncategorized

سعودی کفیل نے پاکستانی نوجوان قتل کر دیا، والد کی انصاف کیلئے دہائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  لاہور کے رہائشی خاور اقبال نے سعودی عرب کے کفیل کے ہاتھوں اپنے جوان بیٹے کے قتل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ایڈووکیٹ اسد بخاری، پیپلز لائر فورم کے صدر میاں شاہد عباس، سابق جنرل سیکرٹری لاہور بار ایڈووکیٹ ادیب اسلم بھنڈر اور سابق نائب صدر لاہور بار ایڈووکیٹ سید زاہد عباس شیرازی و دیگر وکلاء کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا محمد حسنین حیدر گھریلو ویزہ پر سعودی عرب گیا تھا جہاں ان کے کفیل مانع الشہری نے انھیں الطائف میں رکھا اور ایک گھر میں کام کا معاہدہ کرکے اس سے 3 گھروں کا کام لیا جاتا رہا جس کا نہ ہی اوور ٹائم ملتا تھا اور نہ کھانا دیا جاتا تھا، جس کیخلاف آواز بلند کی تو کفیل نے اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ کفیل کے رویے کیخلاف ان کے بیٹے نے لیبر کورٹ میں شکایت درج کرا دی جس سے کفیل سخت ناراض ہوا اور اس نے اپنے 2 بیٹوں جو پولیس ملازم تھے کہ ذریعے اس کے بیٹے کو گرفتار کروا دیا اور کہاکہ محمدحسنین کو سعودی عرب بلانے پر 7 ہزار ریال خرچہ آیا ہے اگر وہ دو گے تو واپس جانے دیں گے اور اس دوران وہ اس پر ذہنی جسمانی تشدد کرتے رہے جس کے باعث ان کا بیٹا تشدد برداشت نہ کر سکا اور دل کا دورہ پڑنے سے جیل میں وفات پاگیا۔ انھوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی ایمبیسی جدہ کے ذریعہ اس کیس کی مکمل تفتیش کروائی جائے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر انھیں انصاف مہیا کیا جائے۔ خاور اقبال نےکہا کہ سعودی عرب میں کفیل پاکستانیوں اور بھارتیوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور ان کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button