Uncategorized

حیدرآباد پولیس کی کاروائی، تکفیری مدرسے کا طالبعلم اور بدنام تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )حیدر آباد پولیس کی جانب سے فیس بک کے ذریعےخواتین کو بلیک میل کرنے والےتکفیری مدرسہ کے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میںپولیس نے فیس بک‘ جعلی ای میل ،آئی ڈی اور ٹوئیٹر کے ذریعے نوجوان لڑکیوں اورخواتین کو بہکا کر انکے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے کے بعد ان کو بلیک میل کرکے بھارتی رقوم وصول کرنے والے تکفیری مدرسہ اشرف المدارس کے طالبعلم احمدسعید ولد عبدالحلیم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کی جانب سےشکایت موصول ہونے کے بعد کاروائی کرتے ہوئے تکفیری مدرسہ کے طالبعلم احمد سعید کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف کرائم نمبر29/2016زیردفعہ 292,293A,395 درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب حالی روڈ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران حیدرآباد کے بدنام ذمانہ تکفیری دہشتگرد عمران عرف کمانڈو کو حیدرآباد سے فرار کی کوشش کے دوران بدین بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کا تکفیری دہشتگرد عمران کمانڈو کہ جس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا کی گرفتاری کے لئے حیدرآباد پولیس کافی عرصے سے مختلف علاقوں میں چھاپے ماررہی تھی لیکن پولیس کو ہربار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔تکفیری دہشتگرد عمران کمانڈو ایام عزاء کے دوران حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں پر حملوںاور حیدرآباد کے مختلف مقامات پر نصب علم پاک کی بیحرمتی کے واقعات میں ملوث ہونے کے علاوہ گذشتہ سال حیدرآباد میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھا۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 10 محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے اختتام پر عزاران اور پولیس پر ہونے والی فائرنگ میں بھی عمران کمانڈو گروپ شامل تھا کہ جسمیں سینکڑوں عزادار اور پولیس اہلکار شدید ذخمی ہوئے تھے ۔ پولیس کی جانب سے تکفیری دہشتگرد عمران کمانڈو کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاںعدالت نےتکفیری دہشتگرد کا 14روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس سے تفتیش جلد مکمل کرنے کاحکم دیدیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button