لاہور دھماکا، خود کش حملہ آور کے دو بھائی مظفر گڑھ سےزیر حراست
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور کے تفریحی مرکز گلشن اقبال پارک میں دھماکا کرنے ولے ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگرد خود کش حملہ آور کے دو بھائیوں کو مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے گلشنِ اقبال ٹائون میں واقع پارک میں خودکش حملہ کرکے معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 71 افراد کے قاتل تکفیری دہشتگرد خودکش حملہ آور محمد یوسف کے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا تعلق مظفر گڑھ کے موضع فتح سُہرانی سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تکفیری دہشتگرد محمد یوسف گذشتہ 8 سال سے لاہور میں مقیم تھا اور وہاں کے ایک مقامی مدرسے میں پڑھ کر وہیں پڑھا بھی رہا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان نے موضع فتح سہرانی میں تکفیری دہشتگرد خودکش حملہ آور محمد یوسف کے گھر پر چھاپہ مارکر اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا