Uncategorized

سانحہ لاہور، اسپتالوں میں موجود زخمیوں کے نام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سانحہ لاہور کے بعد پورے شہر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی،ڈیوٹی ختم کرکے واپس لوٹ جانے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ سانحہ میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد جناح اسپتال اور شیخ زید اسپتال میں لائےگئے ، جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے علاقے گلشنِ اقبال ٹائون کے پارک میں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے گروپ الاحرار کے تکفیری دہشتگرد محمد یوسف کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو شیخ زیداور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ ذید اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں میںسمن آباد کے 25سالہ احمد حنیف ،آصف ٹائون کے 20سالہ دائود مسیح ،ساہیوال کی 27سالہ سمیرا ،جوڑے پل کی 18سالہ اقراء، شیرا کوٹ کے 21سالہ وسیم امین، سول لائن لاہور کے 22سالہ بلال، ٹھوکر نیاز بیگ کے 21سالہ شہزاد احمد، ٹھوکر نیاز بیگ کے ہی 23سالہ سید قلب عباس، سمن آبا د کالونی کے 18سالہ زبیر، سبزا زار لاہور کے 25سالہ محمد فاروق ،گلشن راوی کے 10سالہ محمد اسماعیل اور 3سالہ احمد رضا ،غازی روڈ کے 30سالہ اصغر علی ،میاں چنوں کے 35سالہ عبدالجبار، پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم 24سالہ انصار احمد سمیت 44دیگر زخمی شامل ہیں، جبکہ ہلاک شدگان بھی شیخ زید ہسپتال میں لائے گئے۔

دوسری جانب جناح ہسپتال میں ڈی آئی خان کے 14سالہ سید محمد اور 18سالہ اللہ رکھا ،کوٹ لکھپت کے واحد ندیم سمیت 125زخمیوں اور 45ہلاک شدگان کو لایا گیا ۔سروسز ہسپتال لاہور میں 25زخمیوں اور 7ہلاک شدگان کو لایا گیا گنگا رام ہسپتال میں 14زخمیوں کو جبکہ فاروق ہسپتال میں 45زخمیوں اور 3ہلاک شدگان کو لایا گیا ۔میو ہسپتال لاہور میں 9زخمیوں سمیت 5ہلاک شدگان کو لایا گیا جبکہ لاہور جنرل ہسپتال میں 30زخمیوں کو لایا گیا ۔

گنگا رام ہسپتالگنگا رام ہسپتال میں 14زخمیوں علی ریاض بند روڈ ، طارق قصور پورہ ، عظمی شکیل قصور پورہ ، صائمہ طارق قصور پورہ ، راحیل مشتاق گلشن پارک لاہور ، محمد سعد گلشن پارک ، محبوب میانوالی ، بابر علی ، توصیف ، عظیم جوہن ، مہرین شہزاد فیکٹری بند روڈ ، محمد افضل کو لایا گیا، جبکہ جنرل ہسپتال میں 60زخمیوں کو لایا گیا ۔خودکش بم دھماکے کے بعد تمام ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر ڈاکٹروں جونیئر ڈاکٹروں سمیت نرسز پیرا میڈیکس اسٹاف کو فوری طور پر طلب کر لیا جبکہ تمام اسپتالوں میں جانے بچانے والی ادویات وافر مقدار میں فراہم کر دی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button