Uncategorized

سانحہ لاہور، خود کش حملہ کہیں را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا ردعمل تو نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تکفیری دہشتگرد محمد یوسف کی جانب سے لاہورمیں خودکش حملہ کیئے جانے کے بعد لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں کی کارندوں کی نگرانی مزید سخت کر نےکا فیصلہ۔

زرائع کے مطابق اتوار کے روز ہونےوالی لاہور میں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریکِ طالبان پاکستان الاحرار گروپ کے دہشتگرد کی جانب سے خودکش حملہ کیئے جانے کے بعد ایک اہم حساس ادارے کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں جائزہ لیا گیا ہے کہ خود کش حملہ کہیں راکے ایجنٹ کی گرفتاری کا ردعمل تو نہیں ہے؟ اس حوالے سے لاہور سمیت پورے پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،جماعت الدعوۃ ،جیشِ محمد سمیت دیگر ملک دشمن اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دفاتر،مدارس اور دہشتگردوں کو واچ لسٹ میں رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صارتحال میں انکے خلاف بھرپور کاروائی کیئے جانے کافیصلہ کیا گیا۔

تکفیری دہشتگرد محمد یوسف کی جانب سے لاہور خودکش دھماکے کے فوری بعدایک اہم حساس ادارے کے اجلاس میںلاہور سمیت پورے پنجاب کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ادارے کے اعلیٰ افسران نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں ملک دشمن اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہوں انکے رہنمائوں اور دہشتگردوں کی سخت نگرانی کا حکم دیتے ہوئے اہم ادارے کو جنوبی پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button