Uncategorized

دہشتگرد اسلام، پاکستان اور ایران کے دشمن ہیں، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک کو را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد آنے والی اطلاعات اور ایران کے شہر چاہ بہار میں اس کی موجودگی کی تحقیقات میں مدد دینی چاہیے، دہشتگرد دونوں ممالک اور اسلام کے بھی دشمن ہیں۔ اسلام آباد میں ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد لاہور آمد پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ جغرافیائی، ثقافتی اور اسلامی روابط موجود ہیں، اس لئے انہیں اختلافات پیدا نہیں ہونے دینے چاہیں، بھارتی ایجنٹ کی ایران کی سرزمین پر موجودگی پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، اس کی تحقیقات ضروری ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کو تعاون کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی ایجنسی را کے اہلکار کی بلوچستان سے گرفتاری اور ایرانی ویزے پر آمد حساس مسئلہ ہے، جس کی تحقیقات ضروری ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، جس کیلئے باہمی اعتماد اور تعاون ضروری ہے، ایران اور پاکستان ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، ہم نے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن بغیر بلا تاخیر مکمل ہونی چاہیے، تاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں اور 34 ممالک کا نہیں، دفاعی اتحاد 57 اسلامی ریاستوں کا ہونا چاہیے، اس پر پاکستان کو بھی اپنی پوزیشن بہتر کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button