ملک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، کمانڈر سدرن کمانڈ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔جنرل عامر ریاض نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قومیں ہی اپنے مستقبل کے لیے قربانیاں دیتی ہیں اور قوم کی مدد سے ہی دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اورنہ ہی پاکستانی قوم کو دبایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے جب کہ ہمیں اپنا موازنہ اپنے کل سے کرنا ہو گا۔ ملک دشمن عناصر نے بلوچستان میں لسانی اور فرقہ ورانہ فسادات کراکر پورے ملک کو ہم سے ہتھیانا چاہا لیکن ہمارے غیور بلوچ عوام، ہزارہ برادری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور دیگر عوام نے پاکستانی ازلی دشمن کو ہمیشہ مات دی اور یہ پیغام دیا کہ بلوچ ہوں یا ہزارہ، شیعہ ہوں یا سنی، مسلمان ہوں یا ہندو،سکھ،عیسائی ہم سب ایک ہیں اور اپنے وطن کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کے لئے ہم ہرممکن قربانی دینے کے لئے آمادہ ہیں