مشرق وسطی

تمام مجاہدین صرف تین گھنٹے کا جہاد النکاح کریں،خلیفہ ابوبکر کا فتویٰ

شیعیت نیوز: عراق و شام میں خود ساخستہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا نیا فتویٰ سامنے آیا ہے جس میں اس نے مجاہدین جو عراق و شام میں دہشتگردی کررہے ہیں ان سے کہا گیا ہے اپنی جہاد النکاح موجود عورتوں سے صر ف تین گھنٹے سے چھ گھنٹے تک کے لئے جہاد النکاح کریں اور اپنی عورت کو دوسرے دہشتگردوں کے لئے چھوڑ دیں کیونکہ مجاہدین (دہشتگردوں) کی تعداد زیادہ ہے اور دولت اسلامیہ میں خواتین کی کمی ہے۔

عرب میڈیا کہ مطابق تنونس کی ایک لڑکی جو داعش کے چنگل سے آزاد ہوئی ہے ،اس نے بتایا کہ اُس کے ساتھ ایک مہینہ میں ۳۸۰ داعشیوں نے جہادالنکاح کیا، اس نے بتایا کہ بعض مرتبہ تو میرے ساتھ ایک گھنٹہ کے لئے بھی جہاد النکاح کیا گیااور اب وہ ایک بچے کی ماں بننے والی ہے اس نے کہا کہ اسے معلوم نہیں اسکے بچے کا با پ کون ہے؟

دوسری جانب داعش کی جانب سے مال غنیمت میں آنے والی ایزدی خواتین کو بازاروں میں فروخت بھی کیا جاتا ہے جنکی بولی لگائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:: ابوبکر البغدادی نےجہاد النکاح کا آسان طریقہ بتادیا ،صرف تین بار نکاح کہہ دوبس!

واضح رہے کہ دولت اسلامی نامی دہشتگرد تنظیم نے اسلامی کے نام پر زنا کو عام کررکھا ہے جسکا اسلامی جواز  سعودی عرب کے مفتی اریفی نے اپنے فتویٰ میں دیا تھا، جسکے مطابق جنگ میں موجود مجاہدین ایک دوسرے کی ماں بہنوں اور مال غنیمنت میں آنے والی عورت سے جہاد النکاح کریں ، جبکہ اس مفتی نے یہ بھی کہا تھا جو عورت خود کو جہاد النکاح کے لئے پیش کرنا چاہتی ہے جو شام و عراق پہنچے یہ عین ثواب کا کام ہے۔

یہ ہے اسرائیل و امریکا کی پیداور اسلامی دہشتگرد تنظیم جو ایک طرف اپنی بربریت سے اسلام کو بدنام کررہی ہے تو دوسری طرف اسلامی قوانین اور قرآن کے حکم کی اعلانیہ خلاف ورزی کرکے حلال محمدی (ص) کو حرام اور حرام کو حلال کررہی ہے۔

20160329011102.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button