بھارتی ایجنٹ کے انکشاف کے باوجود بلوچستان سے خطرناک وہابی دہشت گرد رہا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ایک طرف لاہور میں اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف سویلین حکومت اور اسٹبلیشمنٹ دہشتگردوں کو مُلا مفاہمتی آرڈینس کے تحت رہا کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی سرزمین کو خون و آگ میں جھونکے والے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگرد سرغنہ رمضان مینگل کو رہا کردیا گیا ہے، رمضان مینگل کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سیکورٹی اداروں اور ہزار ہ برادری کے قتل عام میں ملوث ہے، جبکہ پاکستان سے ایران آنے جانے والے مسافرین کی بسوں پر حملہ کرکے انہیں قتل کرنے والاماسٹر مائنڈ بھی یہی رمضان مینگل ہے جسے کلین چیٹ دے کر رہا کردیا گیا ہے۔
مذہبی ’را‘ ایجنٹ دہشتگرد رمضان مینگل کو ایسے وقت میں رہا کیا گیا ہے جب سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھارت کے ایک اہم خفیہ ادارے کے افسر کو گرفتا ر کیا گیا ہے جس نے بلوچستان سمیت پاکستان میں علیحدگی پسند اور کالعدم مذہبی تنظیموں سے اپنے رابطوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ کئی دہشتگردانہ کاروائیوں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری بھی اس بھارتی ایجنٹ نے قبول کی ہے اور بلوچستان وکراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی پلانگ کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسکے باوجود اس حساس نوعیت کی معلومات کے بعد بلوچستان سے ہی ایک کالعدم مذہبی دہشتگرد تنظیم کے سرغنہ کو رہا کردینا قابل تشویش ہے، یہ دہشتگرد تنظیم جو عرصہ دراز سے اس صوبے میں فرقہ وارانہ دہشتگردی ، ٹارگیٹ کلنگ، اور نفرت پھیلانے میں مشہور ہےجسکے سربراہ نے اعلانیہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے اسے رہا کردینا نیشنل ایکشن پلان، اور آپریشن ضرب عضب سمیت دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر سوالیہ نشان ہے؟