پاکستانی شیعہ خبریں

کے پی کے میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ حمید امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی عمران خان اور صوبائی حکومت کے جھوٹے دعوؤں سے نہیں بلکہ عوام کے نہ حق بہنے والے خون پر خاموش رہنے سے آئیگی۔ صوبہ میں کھلے عام دہشت گردی ہو رہی ہے۔ بے گناہ افراد کو پے در پے قتل کیا جارہا ہے، صوبائی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ کیا صوبائی حکومت کراچی کی طرح کے حالات پیدا کر رہی ہے، وہاں پر بھی دہشت گردوں کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل تھی۔ پشاور میں پرنسپل icms کالج پروفیسر عابد رضا کو دن دیہاڑے شاہرائے عام پر پولیس کے سامنے قتل کر دیا گیا اور پولیس کبوتر کی طرح آنکھیں موندھے رہی اور کسی قسم کی کاروائی اور گرفتاری سے گریز کیا۔ اس قسم کے واقعات پچھلے چند دنوں میں چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور میں تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں، مگر نہ تو کوئی دہشت گرد گرفتار ہوتا ہے اور نہ ہی ٹارگٹ کلنگ کو روکا جا رہاہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے بھی عابد رضا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چوہوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ دہشت گردی کا مقابلہ خاک کرے گی۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے لاشوں کے تحفے دے رہی ہے۔ ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ان عناصر کو بے رحمی سے کچلنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button