Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام حضرت فاطمہ زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان کانفرنس ہری پور میں ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور کے زیراہتمام ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد بےنظیر بھٹو ہال ہری پور میں کیا گیا۔

زرائع کے مطابق تقریب کی صدارت ایم این اے طاہر بخاری نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام محمد (ص) و آل محمد (ع) کی قربانیوں کی بدولت زندہ ہوا۔ ہمیں ان بلند پایہ ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔ آج اسلام پر کڑا وقت ہے، یزیدی طاقتیں اسلام پر حملہ آور ہیں اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں، لیکن جب تک ایک حسینی بھی زندہ ہے اسلام کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور کے زیراہتمام ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سنٹرل کمیٹی کی رکن سدرہ زہراء نقوی، ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بخاری، ڈاکٹر شائستہ رزاق، رہنما پی ٹی آئی نزہت فاطمہ، ضلعی صدر نواز لیگ شازیہ جدون، شاہدہ بتول ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button