پنجاب آپریشن پر اعتراض نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں، حکومت کی نااہلی واضح ہوچکی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جاتا تو سانحہ لاہور جیسا واقعہ پیش نہ آتا۔پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر اعتراض نھیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے۔ر اکے ایجنٹ کی گرفتاری اور اس کے اعترافی بیان سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی پاکستان میں تخریبی کاری میں ملوث ہے، مگر حیرت ہے کہ ہمارے حکمران ابھی تک اس حوالے سے خاموش ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا مذید کہنا تھا کہ پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں کوئی اعتراض نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں۔ سانحہ لاہور سے حکومت کی نااہلی واضح ہوچکی ہے، اگر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جاتا تو سانحہ لاہور جیسا واقعہ پیش نہ آتا۔ شاہ محمود نے کہا کہ سخت اختلافات کے باوجودہم نے نیشنل ایشوز پر حکومت کا مکمل ساتھ دیا، نیشنل ایکشن پلان کو مرتب کرنے میں بھی ہم نے اہم کردار ادا کیا لیکن بدقسمتی کہ پوری دیانتداری کے ساتھ اس پر عمل نہیں کیا جا رہا