Uncategorized

کہاں گیا نیشنل ایکشن پلان: پابندی کے باوجود کالعدم اہلسنت و الجماعت کی ملک بھر میں ریلیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیشنل ایکشن پلان جیسے قوانین ہونے کے باوجو د ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت (سپاہ صحابہ) کی جانب سے آج ریلیاں جلسے جلوس نکالے گئے، جبکہ حکومت خاموش تماشی بنی دیکھتی رہی اور عوام کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے دہشتگردوں کو تحفظ کرتے رہے ۔ اطلاعات کے مطابق آج یوم وفات خلیفہ اول کے عنوان پر ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں جس میں شیعہ مسلمانوں اور برادراسلامی ممالک کےخلاف نفرت آمیز اور اشتعال انگریز تقریر کی گئیں، جبکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان نافذ ہونے کے بعد کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی تقریب یا جلسہ کرنےکی اجازت نہیں، لیکن پولیس کے پروٹول میں اس تنظیم نے ملک بھر میں حتیٰ کہ دارلخلافہ میں بھی کھلے عام جلسے منعقد کیئے گئے جس پر پاکستانی عوام بالخصوصاًشیعہ مسلمانوں کو شدید تحفظات ہیں۔

نواز حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کو اس طرح آزاد ی دینا اور دوسری طرف انکے دہشتگردوں کو قید سے رہا کرنا ناصرف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ پاکستان کے امن و سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔واضح رہے کہ ملک دشمن کالعدم اہلسنت و الجماعت ایک طرف تو رسول اور آل رسول (ص) کے ایام شہادت و وفات منانے کی مخالفت کرتی ہے اور اسے بدعت قرار دیتے ہوئے ان پر ملک بھر میں کئی بار حملے بھی کرچکی ہے لیکن دوسری طرف اسی تنظیم کی جانب سے ا پنے مغموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ہررسال مخصوص صحابہ کے ایام کے بہانے جلسے جلوس اور ریلیا ں منعقد کی جاتی ہیں ، جس میں تقریروں کا مرکزی محور شیعہ مسلمان ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button