دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کی بقا کے لیے ہے، رانا ثنا اللہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف انفرادی اور مشترکہ طور پر آپریشن کررہے ہیں اور یہ آپریشن پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں، پہلے بھی سرچ آپریشن ہوتے رہے اور اب بھی ہو رہے ہیں، فہرستیں بنا کرسرچ آپریشن نہیں کیے جاتے، سیکیورٹی ادارے مشترکہ اور انفرادی طورپربھی آپریشن کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد کسی کا ووٹ بینک نہیں ہوسکتے بلکہ وہ درندے ہیں ان سے کوئی انسان کیسے ہمدردی رکھ سکتا ہے، جب کوئی تکفیری دہشت گرد پکڑاجاتا ہے تو اس سے رابطہ کرنے والے سب لوگوں سے رابطہ کیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے ہرروز اپنے پروگرام ترتیب دیتے ہیں، اپنے ہی اندرچھپے غلط لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے انٹیلی جنس آپریشن ہی واحد حل ہے جب کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ہے جو ان کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ جس ادارے کے پاس بھی تکفیری دہشت گردوں کی اطلاعات ہوں انہیں آپریشن کرنا چاہیئے