پاکستانی شیعہ خبریں

سی ٹی ڈی کی حیات آباد میں کارروائی، حساس ادارے کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے حیات آباد میں کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر میکائل محمود کا تعلق اکوڑہ خٹک سے ہے اور یہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر عبدالطیف کے قتل میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالطیف کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والا یہ دوسرا ٹارگٹ کلر ہے جبکہ اس سے قبل اس قتل میں ملوث مقتول کے بھتیجے کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم میکائل محمود کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button