پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ایپکس کمیٹی کا سرحدی علاقے میں غیر قانونی کمیونیکیشن ٹاوربند کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ایپکس کمیٹی نے پاکستانی سرحد کے اندرغیرقانونی کمیونیکیشن ٹاوربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ افغانستان سے آنے والی بھتے کی کالز کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد متعلقہ افغان حکام سے تعاون کے لیے کابل کا دورہ بھی کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعقلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق کورہیڈ کوارٹر پشاور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، گورنراقبال ظفرجھگڑا سمیت دیگراعلیٰ عسکری اورفوجی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کےعوام نے نہ صرف تکفیری دہشت گردوں کو تنہا کردیا ہے بلکہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام نے تکفیری دہشت گردوں کو پیچھے بھی دھکیل دیا ہے جب کہ دہشت گردوں کےخلاف قبائلی عوام غیرمتزلزل عزم کےساتھ کھڑے ہیں، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متعلقہ اداروں اوراسٹیک ہولڈرزکے مابین ہم آہنگی کوسراہتے ہوئے انہیں کام تیز کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیادوں پرکارروائیوں سمیت عارضی بے گھرافراد کی واپسی اور طور خم پر بارڈرمینجمنٹ کاجائزہ لیا گیا جب کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کےمطابق اجلاس میں سرحدی کراسنگ پوائنٹس بالخصوص طورخم بارڈر کو بہتر بنانے، بارڈرکراسنگ میکنزم کوصحیح معنوں میں من وعن نافذ کرنے، پاک افغان سرحدی علاقے سے پشاور میں آنے والی بھتے کی کالز کا جائزہ لینے سمیت پاکستانی سرحد کے اندرغیرقانونی کمیونیکیشن ٹاوربند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ اس سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد متعلقہ افغان حکام سےتعاون کے لیے کابل کا دورہ بھی کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button