Uncategorized

بلوچستان کے بعد پنجاب سے بھی ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بلوچستان کے بعد پنجاب سے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے جنوبی پنجاب میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ شیرباز کو گرفتار کر لیا۔ شیرباز گزشتہ 4 برس سے رحیم یارخان کے صحرائی علاقے میں چرواہے کے روپ میں رہائش پزیر تھا اور وہ بھارت سے آنے اور جانے والوں کا سہولت کار تھا، انھیں قیام و طعام اور سفری سہولیات سمیت دیگر ضروریات پوری کر کے دیا کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر باز کے مقامی لوگوں سے سماجی روابط کے علاوہ جنوبی پنجاب میں قائمملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری مدارس اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ، پنجابی طالبان اور جیشِ محمد کے دہشتگردوں سے بھی رابطے تھے۔کہا جارہا ہے کہ شیرباز مقامی افراد کے ذریعے پولیس اور دیگر معلومات حاصل کر کے اپنی کارروائیاں کیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے حاضر سروس نیوی افسر کلبھوشن یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو حسین مبارک پٹیل کے نام سے رہ رہا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button