سیکیورٹی خدشات، لاہور کے تمام پارکس عوام کے لیے بند
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گذشتہ اتوار سانحہ گلشن اقبال پارک میں پیش آنے والے سانحےکے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر کے تمام پارکس کو سیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک عوام کے لیے بند کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات شام 6 بجے تک مکمل کرلیئے جائیں گے جس کے بعد پارکس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم پارکس میں موجود جھولے بند رہیں گے۔زرائع کے مطابق گذشتہ اتوار لاہور کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع پارک میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریکِ طالبان پاکستان کے گروپ الاحرار کےدہشتگرد کی جانب سے خودکش حملے میں شدید جانی و مالی نقصان کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پوعرے پنجاب کے پارکس کو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے الاحرار گروپ کے دہشتگرد نے خودکش حملہ کرکے 72 سے ذائد معصوم بچوں، عورتوں اور دیگر افراد کو شھید سینکڑوں افراد کو زخمی کردیا تھا۔ تکفیری دہشتگرد خودکش حملہ آور کی جانب سے عین اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا کہ جہاں بچوں کی ایک بڑی تعداد جھولے جھولنے میں مگن تھی اور کافی تعداد میں بچے اپنی باری کے انتظار میں جھولوں کے اطراف میں ہی موجود تھے۔اس نتیجے میں بچوں کی ایک کثیر تعداد شھید اور شدیدی زخمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرادیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتوار بازار نہیں لگیںٕ گے