Uncategorized

پاکستان اور ایران کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنیوالوں کا تعین کیا جائے، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ایران پڑوسی برادر اسلامی ملک ہے، اس کا میڈیا ٹرائل افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملکی استحکام اور اتحاد امت کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنے دشمنوں میں کمی اور دوستوں میں اضافہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے جے یو پی گلبرگ لاہور کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔پیر معصوم نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کی جدوجہد کیساتھ تحقیقات کی جائیں کہ ایران کیخلاف منفی مہم کیلئے سپانسر شپ کہاں سے آئی ہے؟ پیر معصوم نقوی نے مزید کہا کہ ایران امت اسلامیہ کا مضبوط حصہ اور مظلوم اقوام کا حامی ہے، اس کیخلاف بیرونی دباو پر پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسی کے اہلکار پر بیان بازی غیر ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس ہی کافی نہیں، دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیئے، ورنہ ریاست پاکستان کا کردار جانبدارانہ سمجھا جائے، اس پر وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات کو نوٹس لینا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button