ق لیگ نے پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کر دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مسلم لیگ قاف نے پنجاب میں دہشتگردی کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کر دی۔
زرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں آرمی ایکشن درست ہے، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا، عوام کی سکیورٹی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ مسلم لیگ کے سینیئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح عوامی مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ ڈالر بناؤ نمائشی منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے کئی زخمی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ہمارے دور کی سہولیات، ادویات اور وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث فرش پر پڑے دم توڑتے رہے۔ سابق نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہاڑی میں مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری محمد اسلم سندھو سینیئر ایڈووکیٹ اور چودھری محمد عمران اسلم نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ یہ ایسے حکمران ہیں جو کچھ کرتے نہیں اور اگر فوج کچھ کرے تو اس کے آپریشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔