Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں آپریشن خوش آئند ہے، جہانگیر ترین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں آپریشن خوش آئند ہے، جس سے امن کو فروغ ملے گا، موجودہ حالات کے تناظر میں ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کو اپنی زاتی ملکیت نھیں سمجھنا چاہئے اور نا ہی ایکشن پلان کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ کار بڑھا کر پورے میں ضربِ عضب کیا جانا چاہئے، اس سے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کو سنبھلنے کا موقع نھٰیں ملے گا۔اگر نیشنل ایکشن پلان کا درست سمت میں استعمال ہورہا ہوتا تو سانحہ پشاور کے بعد نا تو باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ہوتا اور نا ہی لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں معصوم بچے تکفیری دہشتگردوں کا نشانہ بنتے۔

جہانگیر ترین نا کہا کہ لودھراں پر گذشتہ چالیس سال سے حکمرانی کرنے والے مفاد پرست ٹولے نے جان بوجھ کر علاقے کو پسماندہ رکھا، یہاں کی محرومیوں اور اندھیروں کے خاتمے کے لیے، وڈیروں اور جاگیرداروں سے جنگ لڑ رہا ہوں، حکمرانوں کی غلط فہمی ہے کہ لودھراں کا حق لودھران کی عوام کو نہیں دیں گے، میں یہاں کی عوام کا حق حکمرانوں سے چھین کر لائوں گا۔ لودھراں میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں آپریشن خوش آئند ہے، جس سے امن کو فروغ ملے گا، موجودہ حالات کے تناظر میں ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button