Uncategorized

گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر کراچی میں جلد از جلد شیعہ مسجد تعمیر کیجائے، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مکتبِ تشیع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے خانوادگان کی کثیر تعداد موجود ہونے کے باوجود انھیں مسجد کی سہولت سے محروم کرنا تشیع کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، جہاں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی مساجد موجود ہیں، وہاں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو بھی مسجد بنانے کی فوری اجازت دی جائے۔ اپنے بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ مسجد نہ ہونے کے سبب لوگوں کو نمازِ پنجگانہ، نمازِ عیدین اور نمازِ میّت پڑھنے میں، بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم نہ ملنے کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا ہم وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں مناسب جگہ پر شیعہ مسجد تعمیر کرائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ متعصب پولیس افسران تعصب کی بناء پر شیعہ مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اگر سکیورٹی فورسز کے اداروں میں اس طرح کی روش ڈالی گئی، تو یہ نقصان کا باعث ہے، لہٰذا تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کیلئے جلد از جلد شیعہ مسجد تعمیر کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button