کراچی، سی ٹی ڈی کی کاروائی میں تکفیری گروہ داعش کے دہشتگرد کمانڈرز واصلِ جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی ٹی ڈی پولیس نے گلشن معمار کے قریب کارروائی کے دوران سعودی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 2 اہم کمانڈر کو واصلِ جہنم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس پر علاقے میں چھپے ہوئے تکفیری دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کا تعلق آلِ سعود کے پالتو عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دونوں تکفیری دہشتگرد سعودی نمک خوار عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی پاکستانی شاخ کے اہم کمانڈر تھے ۔دونوں تکفیری دہشتگرد کمانڈرز کراچی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جب کہ مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔