Uncategorized
پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے، ریحان مقبول
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی تحریک پاکستان سنٹرل پنجاب کے نائب صدر ریحان مقبول نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ پہنچا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔ عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے نائب صدر ریحان مقبول نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ پہنچا ہے، راء کے ایجنٹ کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، حکمرانوں کی یہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے، پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عوام کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں، عوام کو چاہئے کہ وہ ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔