Uncategorized

شہر قائد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے بک بینک مہم کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بک بینک مہم جاری ہے۔ جس میں اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات کو نئے سال کے تعلیمی نصاب کے مطابق کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ آنے والے ایام میں مزید طلبہ و طالبات کو نصابی کتابیں فراہم کی جائیں گئی۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے المصطفیٰ ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام نے غریب و متوسط علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں، تعلیمی نظام درجہ بندی کا شکار ہے، جس کے باعث معاشرے کا ایک طبقہ نامناسب تعلیمی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب احساسِ محرومی کا شکار ہورہا ہے اور تعلیم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہے، جس کے باعث معاشرے میں موجود افراد میں خلیج بڑھتا جا رہا ہے، نئی تعلیمی سال کے موقع پر نصابی کتب کی قیمتوں میں اضافے ہونا حکومتی نااہلی ہے، حکومت نصابی کتب کی قیموں کے حوالے موثر پالیسی مرتب کریں، حکومت یکسانیت کی بنیاد پر نیا تعلیمی نظام کے قیام کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button