Uncategorized

فوج اور رینجرز کا جنوبی پنجاب میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اعلٰی سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5آپریشنز کئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور ،فیصل آباد اور ملتان میں گذشتہ رات سے اب تک 5 آپریشن کئے ہیں ،تمام ہی کارروائیاں فوج اور رینجرز کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کی گئیں۔
آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے آپریشن میں مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن سے اسلحہ و بارود کیاسلام آباد: جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس میں رینجرز، پنجاب پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حصہ لے رہے ہیں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں، مجرموں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوج کا تعاون حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کے باعث دہشت گرد روجھان کے دور دراز علاقوں اور رحیم یار خان کے کچے کے علاقوں میں روپوش ہورہے ہیں۔
اس آپریشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کور کمانڈر لاہور لیفٹینینٹ جنرل صادق علی کے سربراہی میں ہورہا ہے، جس میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک دھماکے کے دوران 70 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button