کراچی، داعش کے دو درجن سے ذائد تکفیری دہشتگرد شہر میں فعال ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک سینیئر افسر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سعودی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 2 درجن سے زائد فعال تکفیری دہشتگرد پائے گئے ہیں جو دہشت گردی کے بڑے حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
زرائع کے مطابق گذشتہ رات گلشن معمار میں 2 تکفیری دہشتگردوں محمد مجاہد عرف طلحہ اور عبداللہ عرف کونا کی پولیس مقابلے میں واصلِ جہنم ہونے کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میںعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 25 سے ذائد تکفیری دہشتگرد فعال ہیں جو غیرملکی اداروں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروںاور شاپنگ سینٹرز کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔
زرائع کے مطابق جب ایس ایس پی جنید شیخ سے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ملک میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی موجودگی کی تردید کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جنید شیخ نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد نظریاتی طور پر عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے منسلک اور صرف سوشل میڈیا کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں موجود تنظیم سے جڑے ہوئے تھے۔اُنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ تکفیری دہشتگردملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی، تحریکِ طالبان پاکستان ، جنداللہ ، لشکرِ طیبہ اور القاعدہ سے منسلک رہ چکے ہیں، لیکن اب یہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔