Uncategorized

کراچی، شھید شاہد حسین اور انکے بیٹے شھید علی سجاد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آج بعد نمازِ جمعہ کراچی میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے سید شاہد حسین اور انکے فرزند سید علی سجاد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

زرائع کے مطابق آج مسجد و امام بارگاہ باب نجف بفرزون سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے سید شاہد حسین کو انکے فرزند سید علی سجاد اور ایک اور شیعہ جوان ہاشم رضوی کو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں نے شفیق موڑ کے پاس نشانہ بنایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سید شاہد حسین اپنے فرزند سید علی سجاد اور اسکے دوست ہاشم رضوی کے ساتھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر واقع نمک بینک کے سامنے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد تینوں تکفیری دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے تینوں افراد کو ایمبولینس کے زریعے عباسی شھید اسپتال منتقل کیا لیکن سید شاہد حسین اور انکے جواں سال فرزند سید علی سجاد موقع پر شھادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگئے، جبکہ سید ہاشم رضوی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے انکو فوری طبی امداد کے لئے عباسی شھید اسپتال منتقل کردیا گیا۔دونوں شھداء کے جسدِ مبارک قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے جنھوں نے دونوں شھید باپ بیٹے کے جسدِ مبارک کو امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی بلاک 20 منتقل کردیا۔

شھید شاہد حسین اور انکے فرزند سید علی سجاد کی نمازِ جنازہ اب سے کچھ دیر قبل بعد نمازِ مغربین مسجد خیرالعمل میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔دونوں شھداء کی نمازِ جنازہ کے موقع شھداء کے عزیز و اقارب کے علاوہ پرمجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی،علامہ مبشر حسن،عسکری رضوی، علامہ عباس کمیلی، سلمان مجتبیٰ ، علامہ ناظر عباس تقوی،جعفریہ لیگل ایڈکمیٹی کے سربراہ سید تصور حسین رضوی ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ بعد ازاں دونوں شھداء کے جسدِ مبارک تدفین کے لئےوادئی حسین قبرستان روانہ کردیئے گئے جہاں دونوں شھداء کی تدفین عمل میں لائی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button