Uncategorized

پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرتکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب میں سیاسی قیادت اور عسکری قیادت نے تکفیری دہشت گردوںاور ان کے سہولت کاروںکے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور کی سربراہی میں جوائنٹ آپریشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر عسکری اور سول حکام نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران پنجاب بھر میں تکفیری دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز ، سی ٹی ڈی ، رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر شامل ہوں گے ۔ آپریشن کے دوران سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں کو بھی پاک فوج ،رینجرز اور پولیس کی مدد حاصل ہوگی جب کہ تمام فورسز کو مختلف اہداف پر آپریشن کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button