Uncategorized

سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،تکفیری دہشتگرد ماں، بیٹی اور بہو گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور خوشاب بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ماں، بیٹی اور بہو کو گرفتار کر لیا جب کہ باپ اور بیٹا فرار ہو گئے۔

زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر سرگودھا میں لاہور خوشاب بائی باس کے قریب واقع ایک غیر استعمال شدہ مسجد میں کارروائی کر کے ماں، بیٹی اور بہو کو گرفتار کرلیا جب کہ باپ اور بیٹا فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے 2 گھنٹے کے مقابلے کے بعد 3 تکفیری دہشتگرد خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور 3 ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لئے جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار خواتین میڈیا ہاؤسز اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھیں جب کہ فرار ہونے والوں میں مختار احمد اور عمر مختار شامل ہیں، مختار احمد میڈیا ہاؤسز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ فرار ہونے والے تکفیری دہشتگرد باپ بیٹے کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button