Uncategorized

دہشتگردی کا پودا جنرل ضیاالحق نے لگایا تھا، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان نیازی نے پنجاب میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ تکفیری سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔

زرائع کے مطابق جے یو پی نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کا پودا ضیاالحق نے لگایا تھا جس کی ابتدا فرقہ واریت سے ہوئی، جب ضیاالحق کے دور میں مکاتب فکر کے درمیان اختلافات پیدا کئے گئے اور جہاد افغانستان کے نام پر تکفیری لشکر تشکیل دیئے گئے، اس پر سکیورٹی اداروں نے نوٹس لیا مگر بہت دیر ہو چکی تھی، اب بھی ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتیں اپنے جلسے کرتی اور جلوس نکالتی ہیں اور نفرت آمیز نعرے لگائے جاتے ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ فرقہ واریت کو جرم قرار دیا جائے، دہشتگردی رک جائے گی، اس کیلئے مدارس کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جمعیت علما پاکستان نیازی مطالبہ کرتی ہے کہ ان مدارس کی فہرست میڈیا کے سامنے ان کے مسلک سے تعلق کے اظہار کیساتھ پیش کی جائے تاکہ ابہام نہ رہے۔ جے یو پی کے اجلاس میں قرار دیا گیا کہ 1973ء کا آئین متفقہ ہے، مختلف فوجی حکومتوں کے دوران اس پر حملے کئے گئے، مگر عوام اور سیاسی قوتوں کی جدوجہد سے آئین کو بحال کیا گیا، اس کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button