Uncategorized

سانحہ صفورا کے تکفیری سہولت کار سلطان قمر صدیقی کے خفیہ اکاؤنٹس کی تلاش شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قومی احتساب بیورو (نیب) نے سانحہ صفورا کے سہولت کار اور فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے خفیہ اکاؤنٹس کی تلاش اور چھان بین شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے ملزم کے تین ساتھیوں کو شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔ تینوں افراد کا تعلق فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی سے ہے۔ فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے دو افسران حاجی ولی اور شاہد صدیقی نے نیب حکام کو بیان قلم بند کروا دیئے ہیں۔ دونوں افسران کو تفتیش میں مکمل تعاون کی یقین دہانی پر پانچ گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا۔ طلبی کے باوجود فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا ایک افسر نیب کے روبرو پیش نہیں ہوا۔ نیب نے افسران سے سلطان قمر صدیقی کے غیر قانونی ذرائع آمدن اور اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کیں۔ طلب کئے گئے افسران سے ایف سی ایس ویلفیئر فنڈز میں 52 لاکھ روپے کے ہیرپھیر کی بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button